کشمیریوں کو رائے شماری کا جمہوری حق دلانے کیلئے سفارتکاری کرناہوگی، آصف زرداری
اسلام آباد :- سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ کشمیریوں کو رائے شماری کا جمہوری حق دلانے کیلئے عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری کرنا ہوگی، بھارت میں کشمیریوں کا استحصال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مودی کا 5 اگست کا جارحانہ اقدام جمہوری آزادی پر شب خون ہے، رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی اور جمہوری حق ہے انہیں یہ حق دینا پڑے گا، بھارت میں کشمیریوں کا استحصال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے ، پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ آرام سے نہ بیٹھے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو اراکین پارلیمنٹ دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے ، عمران خان بے شک ہم سے انتقام کا شوق پورا کرے مگر تھوڑی توجہ کشمیریوں پر بھی دے۔سابق صدرنے کہا کہ دو سال سے مقبوضہ کشمیر عملی طور پر جیل بنا ہوا ہے، کشمیریوں کو رائے شماری کا جمہوری حق دلانے کیلئے عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری کرنی ہوگی۔