وزیر بلدیات خیبر پختونخوا اکبر ایوب خان مستعفی
پشاور(صباح نیوز) وزیر بلدیات خیبر پختونخوا اکبر ایوب خان نے استعفیٰ دیدیا ۔مشیر اطلاعات کامران بنگش کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے اکبرایوب خان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ استعفیٰ کی منظوری کے ساتھ اکبر ایوب خان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔اکبر ایوب خان نے مستعفی ہونے سے متعلق کہا کہ وہ اپنی صحت اور حلقہ انتخاب کی مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کے لیے اعتماد پر وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا شکر گزار ہوں۔ میں اپنے حلقہ انتخاب اور صحت پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔