چیئرمین نیب کو پی ٹی آئی نے نہیں لگا یا، شہبازگل
اسلام آباد:-وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو پی ٹی آئی نے نہیں لگا یا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھا،چیئرمین نیب کو پی ٹی آئی نے نہیں لگا یا۔،نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پروپیگنڈا کرنے والوں نے نیب چیئرمین لگایا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سیف الرحمان کے احتساب کمیشن سے سیاسی مخالفین کو زودکوب کیا،انتقامی سیاست سے ن لیگ کی تاریخ بھری پڑی ہے،نااہل ضمانت پر ہوں تو جعلی انقلابی بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سرکاری ادارے اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں،ماضی میں نیب نے 18 سال میں 16 ارب روپے کی ریکوری کی۔2سال میں 162 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔