بلاول بھٹو زرداری کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام
کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 5اگست 2019تاریخ میں ہمیشہ سیاہ اور اہم لمحےکے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کشمیر کا الحاق اور اہلیان کشمیر سے دھوکہ نوآبادکاروں کی جانب سےاستحصال کی بدترین مثال ہے ،جس کی ہر قیمت اور ہر سطح پر مزاحمت کی جائے گی ان کا کہنا ہے کہ بھٹو شہید نے ستمبر 1965 میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں کہا تھا کہ پاکستانی کشمیریوں کی ثقافت، جغرافیہ اور تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں اور یہ بندھن ہمیشہ برقرار رہے گا ۔