سعودی عرب: مسافروں کے لیے خوش خبری
ریاض: سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی واٹس ایپ سروس مہیا کردی گئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ ہوابازی نے مملکت کے تمام ایئرپورٹس پر یہ خصوصی واٹس ایپ کی سہولت فراہم کی ہے جس سے مسافر مستفید ہوسکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی معیار کے تحت تمام مسافر سعودی ایئرپورٹس سے سفر کرتے وقت واٹس ایپ سے باآسانی رابطے کرسکیں گے۔ مسافروں کو واٹس ایپ سروس کے لیے یہ 0115253333 نمبر جاری کیا گیا ہے۔ مسافروں کی ضرورت اور خدمت کا خیال رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، واٹس سروس استعمال کرتے وقت مکالمے کے شروع میں صارف کے سامنے کئی سہولتیں ریکارڈ پر آئیں گی۔