مود ی کی سیاہ کاریوں سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں،فیاض چوہان
لاہور;- وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی سیاہ کاریوں کے باعث اس خطے اور عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔یوم استحصال کشمیر پر انہوںنے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے انکار بھارتی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے لیکن آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی اس حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر 22 کروڑ پاکستانیوں کے جذبات کے ترجمان ہیں، اس خطے کے ہٹلر مودی نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کی ہوئی ہے،مودی سرکار کی سیاہ کاریوں کے باعث اس خطے اور عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی ظلم و استبداد پر اپنی آواز بلند کرے۔