کورونا کی چوتھی لہر، پی ایچ اے نے شہر کے پارکس میں نئی پابندیاں عائد کردی
تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے نے تمام پارکس کیلئے نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔محکمہ صحت کی نئی ایس اوپیز کے مطابق پی ایچ اے نے پارکس میں بچوں کے جھولوں اور تفریحی مقامات کو بند کردیا ۔ جیلانی پارک ، گریٹر اقبال پارک ، گلشن اقبال پارک سمیت دیگر پارکس میں جھولے اور تفریحی مقامات بند تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے ۔تمام پارکس پرانے اوقات کار کے مطابق سیرو تفریح کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے کھلے رہے گے ۔