کراچی میں 8 تا 10 محرم موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔8تا 10محرم موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق کراچی ڈویژن پر ہوگا۔ ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے اور کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔