یومِ استحصالِ کشمیر ; حقِ خود ارادیت کے حصول کی جاری جدوجہد میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں، ایئر چیف ظہیر احمد بابر
یومِ استحصالِ کشمیر پر سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا پیغام۔سربراہ پاک فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے دو سال سے مقبوضہ جموں و کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے،بھارت مقبوضہ علاقے کی حیثیت، آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے، بھارت نے دو سال کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں، بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف پرامن جد و جہد میں بہادر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہعالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بارے اپنی ذمہ داری کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، حقِ خود ارادیت کے حصول کی جاری جدوجہد میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی مستحکم پالیسی پر عمل پیرا ہیں.