کورونا کے باعث پنجاب میں مزارات 31 اگست تک بندرکھنے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے 4 اضلاع میں مزارات بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں مزارات بند رکھے جائیں گے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مزارات کو 31 اگست تک بند رکھا جائے گا تاہم مزارات سے ملحقہ مساجدمیں ایس اوپیزکےتحت نمازجاری رہےگی۔حضرت بابافریدشکرگنج کےعرس میں عوام کی شرکت پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے البتہ محکمہ اوقاف کاعملہ عرس کی تقریبات اداکرےگا۔تقریبات میں ویکسی نیشن کروانے والا عملہ ہی شرکت کرسکےگا۔ وزیراوقاف سعیدالحسن شاہ اور محکمہ اوقاف تقریبات کا آغاز کریں گے۔