زیادہ کورونا کیسز کے باوجود بھارت برطانوی ریڈ لسٹ سے خارج، پاکستان بدستور موجود
برطانیہ نے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے گڑھ بھارت کو کورونا کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان اس فہرست میں بدستور موجود ہے حالانکہ پاکستان میں کورونا کیسز بھارت سے کہیں زیادہ کم ہیں۔برطانیہ کی جانب سے بحرین، قطر، یواے ای کو ریڈ سے amber لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ پاکستان بدستور اس فہرست میں شامل ہے۔برطانوی اعلان کے مطابق پاکستان سے آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا اور 12 اگست سے ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائےگی۔