برطانیہ نے نواز شریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کردی
لندن: برطانوی حکومت نے نواز شریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے۔ برطانوی ہوم آفس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کر سکتے ہیں۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے برطانوی ہوم آفس کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے وکیل نے فیصلے کے خلاف برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل کردی ہے۔