یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کا پیغام

Aug 05, 2022 | 11:12

Irfan Jamil Dogar

( عرفان جمیل ڈوگر)یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کا پیغام یومِ استحصالِ کشمیر بھارتی جارحیت اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر بذریعہ جبر تسلط جمانے کی شرمناک ریاستی کوشش کی یاد دلاتا ہے، اسدعمر 5 اگست 2019 کو فسطائی مودی سرکار نے بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پیروں تلے روندتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کی، 5 اگست کا بھارتی اقدام اقوامِ عالم خصوصاً عالمی انصاف کے پہرہ داروں کیلئے ایک امتحان تھا، بدترین ریاستی جبر اور فوجی تسلط کا سامنا کرنے والے غیرت مند کشمیریوں نے بھارت سرکار کی آئینی یلغار کو بھی مسترد کیا، 5 اگست کے بھارتی اقدام نے اہلِ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونکی، برسوں پر محیط انسانی تاریخ کا بدترین محاصرہ اور زندگی کے بنیادی لوازم سے محرومی بھی کشمیریوں کے عزم کو متزلزل نہ کرسکی، ابتلاء و آزمائش کے اس دور میں اہلِ کشمیر کو وزیراعظم عمران خان کی صورت میں توانا آواز میسر رہی، بطور سفیرِ کشمیر عمران خان نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا، پاکستان کی نتیجہ خیز سفارتکاری معاملے پر سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس کی صورت میں نمایاں ہوئی، عمران خان کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر کی ٹھوس بازگشت او آئی سی میں بھی سنائی دی، پاکستان تحریک انصاف آج بھی پوری قوت سے اہلِ کشمیر کی پشت پر کھڑی ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیر میں برصغیر کی بدمعاش ریاست کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں، بین الاقوامی برادری خصوصاً اقوامِ متحدہ 5 اگست کے یکطرفہ اور شرمناک اقدام کو رول بیک کروانے کی تدبیر کریں، سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں اہلِ کشمیر کے حقِ خودارادیت کا بھی اہتمام کیا جائے، اقوامِ عالم بھارتی عقوبت خانوں میں قید کشمیری قیادت خصوصاً یٰسین ملک کی سلامتی و رہائی کیلئے بھی فوری اقدامات اٹھائیں، سید علی گیلانی سمیت تحریک آزادئ کشمیر کے زعماء اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، اہلِ کشمیر کی بےمثال قربانیاں رنگ لائیں گی اور غلامی کی سیاہ رات جلد تمام ہوگی، انشاءاللہ، اسد عمر

مزیدخبریں