آئی ایم ایف پروگرام : آرمی چیف کا سعودی اور اماراتی حکام سے رابطہ
جی این این کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے کوشاں ہیں ۔ آرمی چیف نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ہے ۔ رابطے میں آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی ، آرمی چیف کے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر ملنے کی امید ہے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے رابطہ کیا تھا ۔ رابطے میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالرز قرض دینے کا عمل تیز کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی ۔ رپورٹس کے مطابق آرمی چیف نے امریکہ کو آئی ایم ایف سے قرضے کی جلد فراہمی بارے اپنا کردار ادا کرنے اور آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جلد ازجلد بلانے پر زور دیا ۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے 13 جولائی کو قرض کے لیے پاکستان کو ’اسٹاف لیول کی منظوری‘ دے دی تھی، لیکن یہ لین دین پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے 6 بلین ڈالر کے توسیعی فنڈ کی سہولت کا حصہ ہے