انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ہیلتھ اور ایجوکشن کے افسران، ڈی ڈی ایچ اوز اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جواد الہی، ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف حسین اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ، سرکا ری اداروں اور بالخصوص محکمہ صحت کو چاہیےء کہ وہ ڈنیگی کے مکمل خاتمے کے لیےء اپنا بھر پور کر دار ادا کرے اور اس کے ساتھ اس مہم میں دیگر محکموں کی بھی بھرپور معاونت کرے۔انہوں نے کہاکہ ڈنیگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی جا نچنے کے لیے تیسری پارٹی کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے اور ا ن کی کارکردگی کے متعلق اعلیٰ حکا م کو بھی رپورٹ ارسال کی جارہی ہے۔۔اس موقع پر انہوں نے تمام ضلعی محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنراٹک نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سرکاری دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کریں اور عوام میں شعور بھی بیدار کریں۔انہوں نے اس موقع پر ضلع اٹک کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھیں تاکہ وہ اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔