یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے سربراہ پاک فضائیہ کا پیغام
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور آبادی کے تناسب میں غیرقانونی تبدیلی، جاری بھارتی فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر اور جفاکش عوام کی بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف پر امن جدوجہد میں انکے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عدل، انصاف اور انسانی وقار کی سربلندی کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری ایسے عملی اقدامات اٹھائے جن سے بھارت کو کشمیریوں کے خلاف اپنے موجودہ غیرقانونی اقدامات واپس لینے کے لئے مجبور کیا جا سکے۔ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ ہر کشمیری کی شہادت اور ہر گھر کی تباہی سے کشمیریوں کے بھارتی قبضے سے آزادی کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔ ائیرچیف نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حقیقی جدوجہد آزادی میں انکے ساتھ کھڑے رہیں گے