کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سربراہ پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے خصوصی پیغام دیا اور کہا کہ کشمیریوں کے خلاف جاری بھارتی غیرقانونی اقدامات کے خلاف عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ہر کشمیری کی شہادت اور ہر گھر کی تباہی سے کشمیریوں کے بھارتی قبضے سے آزادی کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔ سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حقیقی جدوجہد آزادی میں انکے ساتھ کھڑے رہیں گے۔