ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خان کیس: عمران خان کو نوٹس،درخواست سماعت کیلئے مقرر
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممنوعہ فنڈ ضبط کرنے کے معاملے پر باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ جبکہ توشہ خان کیس میں بھی سماعت مقرر کر لی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، یہ نوٹس سابق وزیراعظم عمران خان کو جاری کیا گیا ہے جس میں ان کو 23 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو جاری شوکاز نوٹس پر سماعت مقرر کردی، 23 اگست کو سماعت کی سربراہی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کرینگے۔ دوسری طرف توشہ خانہ کیس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کی نا اہلی کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کی طرف سے دائر کی درخواست پر سماعت 18 اگست کو الیکشن کمیشن میں ہو گی۔