محرم الحرام کے دوران فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں سکیورٹی سخت کرنے کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی کا فیصلہ چاروں صوبوں کی جانب سے درخواست پر کیا گیا، پاک فوج سول آرمڈ فورسز کے ہمراہ مل کر کام کرے گی۔