چائے، دودھ، مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، شہد، شیمپو و دیگر اشیاء مہنگی
یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ چائے، دودھ، مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، شہد، شیمپو و دیگر اشیاء مہنگی ہوگئیں۔یوٹیلیٹی سٹور ز پر مختلف برانڈز کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر 950 گرام برانڈڈ چائے کی قیمت میں 198 روپے تک اضافہ ہوگیا۔ ایک لٹر برانڈڈ دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔260 گرام شہد جار کی قیمت میں 115 روپے اضافہ ہوا، مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔ بچوں کے خشک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 90 روپے تک اضافہ ہوا۔