لاہور سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی کمی، انستھیزیا انجیکشنر نایاب ہو گئے
لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو بدستور ادویات کی کمی کا سامنا ہے، انستھیزیا کی ادویات اور انجیکشنز بھی نایاب ہو گئے ہیں، مریضوں کو کئی روز سے ادویات میسر نہیں۔لاہور کے میو اسپتال میں مریض اور لواحقین ادویات کے لیے در بدر ہونے لگے، کئی روز سے اسپتال میں ادویات دستیاب ہی نہیں، مریض بازار سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق انستھیزیا کے انجیکشنز کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کے آپریشن متاثر ہو رہے ہیں، بعض مریضوں کے لواحقین بازار سے انستھیزیا خرید کر آپریشن کروانے پر مجبور ہیں، ذرائع کے مطابق سروسز اور جناح اسپتال کو بھی انستھیزیا کی کمی کا سامنا ہے۔