حکومت کا ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق فیصلہ چاروں صوبوں کی جانب سے درخواست پرکیاگیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر پاک فوج سول آرمڈفورسز کے ساتھ مل کرکام کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات رہے گی اور صوبے جہاں مناسب سمجھیں گے مزید تعیناتی کریں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فوج کوآرٹیکل245کےتحت تعینات کیاگیاہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی محرم الحرام کے دوران فوج تعینات رہےگی۔