بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت احتجاج
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں بھارت کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور حکومت پاکستان کی جانب سے 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرنے سے متعلق آگاہ کیا جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور چوتھے جنیوا کنونشن کے ساتھ ساتھ تنازع جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ ناظم الامور کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے اور وحشیانہ فوجی قبض