دنیا اب ہمیں پیسے بھی نہیں دیتی ہے:مفتاح اسماعیل
کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے تاجروں پر 3 ہزار ٹیکس لگانے کی تجویز دی، سپر ٹیکس لگایا تو لوگوں کر برا لگ رہا ہے، ڈھکی چھپی بات نہیں ملک پیچھے رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس زیادہ ہے، تمام لوگ ٹیکس نیٹ میں ہیں، اس وقت ملکی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے، بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے قرضہ لینا پڑتا ہے۔ ایک اور موقع پر وزیر خزانہ نے ریٹیلرز کے لیے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کے نفاذ کو مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ خسارہ 35 سو ارب روپے پر پہنچ چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔