یمن الظواہری کی ہلاکت، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان کی سرزمین استعمال ہو: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائیریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری کے واقعے پر دفترخارجہ نے واضح پیغام جاری کردیا ہے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے کہ پاکستان کی سرزمین استعمال ہو۔ ترجمان پاک فوج کہا کہ قیاس آرائیوں سے اجتناب کرنا چاہیے، جس کا جو دل کرتا ہے سوشل میڈیا پر لکھ دیتا ہے، دشمن ممالک کی طرف یہ چیزیں فیڈ کی جاتی ہیں،ایسی چیزوں سے صرف ملک کا نقصان ہوتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یکم اگست کو ہیلی کاپٹر کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، افسران فلڈ ریلیف کے کاموں کی نگرانی کررہے تھے، حب ڈیم کے پاس اچانک موسم خراب ہوا اور ہیلی کاپٹر کریشن ہوگیا۔