الیکشن کمیشن پر مبینہ الزامات، عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر غور
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو مبینہ الزامات کے معاملے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن یوم عاشورہ کے بعد عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریگا، ای سی پی نے عمران خان کی تقاریر کا جائزہ مکمل کرلیا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پیمرا سے موصول ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لے لیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مبینہ الزامات پر جواب مانگا جائیگا۔