کوئٹہ میں 7، 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ
کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے دیگر شہروں میں سکیورٹی وجوہات کے باعث 7، 9 اور 10محرم کو موبائل فون سروس معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ بولان، جعفر آباد اور جھل مگسی میں بھی موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک بند رہےگی اور موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا ہے۔