روس سے 390 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم خریدنے کی تجویز
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے 390 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم خریدنے کی تجویز دے دی۔ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اجلاس میں روس کی طرف سے زیادہ قیمت کے مطالبے کی صورت میں ٹینڈر منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ای سی سی کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق روس 399.5 ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت پر گندم دینے کو تیار ہے ، پاکستان روس سے ایک لاکھ بیس ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنا چاہتا ہے۔