کامن ویلتھ ریسلنگ: انعام بٹ بھارتی پہلوان سے ہار کر سلور میڈل کے حقدار ٹھہرے
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ مقابلے میں انعام بٹ سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو 86 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں بھارتی پہلوان دیپک پونیا نے ہرا دیا۔بھارتی پہلوان سے فائنل میں شکست کے صورت میں انعام بٹ سلور میڈل اپنے نام کرپائے یوں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد4 ہوگئی۔