تاحیات نااہلی ختم کریں گے، پارلیمنٹ میں قانون لا رہے ہیں: اسحاق ڈار

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی ختم کریں گے جس کے لیے پارلیمنٹ میں قانون لا رہے ہیں۔ 62 F ون پر آئین خاموش ہے، قانون سازی کے ذریعے تاحیات نااہلی ختم کریں گے، جس کے لیے پارلیمنٹ میں قانون لا رہے ہیں، نواز شریف کو غلط نااہل کیا گیا، اس قانون کو بدلنے کی ضرورت ہے، قانون سازی کیلئے کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہ کہ تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوچکی پارٹی پر پابندی لگنی چاہئے، توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف کیس مضبوط ہے وہ نااہل ہونے جارہے ہیں۔ اس سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کی تلوار لٹکنا شروع ہوگئی ہے۔ تاحیات نااہلی کے 3 افراد شکار ہوئے ہیں، چوتھے عمران خان ہوسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئر مین کی مس ڈکلیئریشن انہیں نااہل کرتی ہے، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا فیصلہ مناسب ہوگا۔