افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی

Aug 05, 2022 | 23:53

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔داعش کا دعویٰ ہے کہ حملے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم افغان پولیس نے 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مزیدخبریں