وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کی ملاقات
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کی ملاقات پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے باہمی دلچسپی کے امور ،سیاسی صورتحال اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال عام آدمی کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے۔چودھری پرویز الٰہی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔چ ہم نے مل کر عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔ ہمارے ہر اقدام کا محور غریب آدمی ہو گا۔چودھری پرویز الٰہی پنجاب میں ایک بار پھر عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت عوامی خدمت کے لئے موجود ہے۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے اپنے پہلے دور میں بھی ڈلیور کیا۔ انشاء اللہ اب بھی چودھری پرویزالٰہی عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔محمد سبطین خان