ایک شخص کا تکبر ٹوٹ گیا، چیئرمین پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ چور ثابت ہوئے: عطا اللہ تارڑ

توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نہ صرف چوری کی بلکہ چوری پر سینہ زوری کی، عوامی نمائندوں کو الیکشن کمیشن کے پاس گوشواروں میں اثاثے ظاہر کرنا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے اثاثے چھپائے، ان کی چوری اور مِس ڈیکلریشن ثابت ہوئی، توشہ خانے کے تحائف کو بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا گیا، 11 مہینے سے چلتا کیس کبھی نہ کبھی اپنے انجام کو پہنچنا تھا، جج صاحب نے واضح طور پر کہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی صادق اور امین نہیں رہے۔