چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا الیکشن یا حکومت سے تعلق نہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے خود پر لگے کسی الزام کا جواب نہیں دینا چاہتے تھے، جواب مانگیں تو عدالت اور پولیس پر حملہ آور ہوجاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اس پورے کیس میں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد، تحقیقات ہونے اور ریفرنس عدالت میں بھیجے جانے کے بعد، تمام دلائل مکمل ہونے اور پورا موقع دیئے جانے کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے، 14 ماہ میں 40 سے زائد پیشیاں ہوئیں لیکن چیئرمین پی ٹی آئی صرف 3 بار عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اس دوران وہ ہر طرح سے اس کیس سے بھاگنے کے راستے تلاش کرتے رہے۔