عالمی منڈی سمیت ملک بھر میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار روپے ہو گئی۔10 گرام سونا 1286 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 927 روپے کا ہو گیا۔ ایوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 18 روپے بڑھ کر 3971 روپے ہو گئی۔ ادھر عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 3353 ڈالر کا ہو گیا۔
ملک بھر میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
Aug 05, 2025 | 17:37