بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کہتے ہیں کہ پاکستان ان کی زندگی میں بھارت سے کبھی جنگ نہیں جیتنے والا
امن کی آشا کے دعویدار بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کے ساتھ امن کے اپنے ہی دعوؤں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے، ان کے نئے سامنے آنیوالے بیان نے عیاں کردیا ہے کہ ان کے دل میں امن کے نام پر چور گھسا بیٹھا ہے. ارالحکومت نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے گیدڑ بھبھکی مارتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو اس صورت میں پاکستان جنگ نہیں جیت پائے گا، جس نے ظاہر کردیا ہے کہ بھارت ہی خطے میں امن کا اصل دشمن ہے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پاک بھارت تعلقات کے فروغ اور امن پر زور دیا جارہا ہے جس کی دنیا نے بھی تائید کی ہے جبکہ نیویارک میں ملاقات کے دوران منموہن سنگھ نے امن کی بات کی تھی لیکن اب بھارتی وزیراعظم کے بیان نے ثابت کردیا ہے کہ ان کی گنگا الٹی بہہ رہی ہے، دنیا میں امن کا ڈنڈھورا پیٹنے اور جنگ کی باتیں بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی متنازع شخصیت غمازی کرتی ہیں۔