سڑکوں پر دی جانیوالی خیرات میں پاکستان پہلے نمبر پر
پاکستان میں بھکاری مافیا سالانہ شہریوں کی جیب سے ساڑھے چار ارب روپے خیرات کے نام پر نکلوا لیتا ہے۔ سڑکوں پر دی جانیوالی خیرات میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ایک غیر سرکاری تنظیم کے سروے میں بتایا گیا ہے بھکاری مختلف طریقوں سے اہم شاہراہوں اور بازاروں میں موجود شہریوں سے سالانہ ساڑھے چار ارب روپے وصول کر لیتے ہیں اور سڑک پر دی جانیوالی یہ خیرات پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔