حریت رہنما سید علی گیلانی کی غیر قانونی نظر بندی کو دو سوتیس روز ہوگئے
سرینگر سے جاری ایک بیان میں حریت فورم کے ترجمان نے کہا کہ سیدعلی گیلانی کی گھرمیں غیرقانونی نظر بندی کو دوسوتیس روزہوچکے ہیں۔ مفتی سعید کی قیادت میں کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیر میں مظالم اور بربریت کی تمام حدیں پارکرچکی ہے۔ کشمیری عوام کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور ذاتی سرگرمیوں پرپابندی عائد کرکے مفتی سعید کی حکومت اب تک بدترین کٹھ پتلی انتظامیہ ثابت ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو جیل میں بدل دیا ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ کے اقدامات کے سنگین نتائج نکلیں گے جس سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات مزید خراب ہوں گے۔ حریت فورم نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اورانسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا نوٹس لے کرغیر قانونی طور پر نظر بند اور حراست میں لیے گئے تمام حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو رہائی کروایا جائے۔