امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ پیرس حملے کے ملزمان برطانیہ میں موجود کچھ لوگوں سے رابطے میں تھے
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پیرس حملے کے ماسٹر مائند عبدالحمید برطانوی شہر برمنگھم میں موجود کچھ لوگوں سے رابطے میں تھے، رپورٹ کے مطابق عبدالحمید مراکش میں پیدا ہوا اور ممکن ہے کہ جن لوگوں سے اس کے رابطے تھے وہ بھی مراکش سے ہی تعلق رکھتے تھے، برطانوی تجزیہ کاروں کے مطابق ہوسکتا ہے کہ حملہ آور سوشل میڈیا کے ذریعے برطانیہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں ہوں، دوسری جانب برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پیرس حملوں کے ایک ملزم نے رواں سال کے آغاز میں برطانیہ کے دو شہروں کا سفر کیا، مبینہ ملزم نے لندن اور برمنگھم میں مختلف لوگوں سے ملاقات بھی کی۔