سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی بلدیاتی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی استعمال کیا
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی کی یو سی چالیس کے پولنگ اسٹیشن نمبر تین میں ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے دھاندلی ہورہی ۔ نورانی سٹریٹ میں واقع سکول میں گیارہ بیلٹ باکس کی سیلیں کھلی تھیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ایم کیو ایم کو ٹف ٹائم دے گی ۔متحدہ کے رہنما فاروق ستار نے عزیز آباد پولنگ اسٹیشن میں حق رائے دہی کا استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے کئی علاقوں میں پولنگ تاخیر کا شکار ہے جس سے ووٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے ۔الیکشن کمیشن سےمطالبہ ہے کہ پولنگ کا وقت بڑھایا جائے ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے یو سی اٹھارہ ناظم آباد میں ووٹ کاسٹ کیا اور انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے۔نہ ہی انتخابی سامان بروقت پہنچایا گیا۔اگر دھاندلی ہوئی بھرپور انداز میں آواز اٹھائیں گے ۔ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد نے یو سی سترہ لانڈھی میں ووٹ کاسٹ کیا۔ سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے آبائی علاقے مٹور میں ووٹ کاسٹ کیا۔اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان کی یو سی تیئس کنتریلا میں حق رائے دہی کا استعمال کیا ،اسی طرح
یوسف رضا گیلانی نے ملتان کی یوسی اٹھانوے حامد پور اور جاوید ہاشمی نے یوسی ایک سو چوبیس مخدوم رشید میں ووٹ کاسٹ کیا
اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کے لئے جہاں مردوخواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں وہیں عمررسیدہ اور معذور افراد بھی کسی سے کم نہیں
بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مری کی نو یونین کونسلز میں پولنگ کے سلسلے میں جہاں مردوں کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ سٹیشنز پر آئیں وہیں بزرگ شہریوں کو بیماری اور معذور افراد کو لاچاری بھی نہ روک سکی، اس حوالے سے وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمررسیدہ افراد کا کہنا تھا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے،،، ان کا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے یہاں آنے کا مقصد نوجوان نسل کو بھی اس کی ترغیت دینا ہے۔۔۔۔معذور افراد کا کہنا تھا کہ وہ پُرامید ہیں کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے ان کے علاقے کے مسائل ہوں گے۔۔بزرگ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم ملک میں واقعی جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں تو نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی کا عمل شفاف بنانا ہوگا،،، کیمره مین عاطف یوسف کے ساتھ انتظارحیدری وقت نیوز ملکہ کوہسار مری۔