ایف بی آئی نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعے کو دشتگردی قرار دیدیا
ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیوڈ باویچ کا میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کے فائرنگ کا واقعہ دہشتگردی ہے،ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کے بارے مین تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کو اکٹھا کیا جارہا ہے، حملے کا مقصد کیا تھا اس بارے میں بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس بارے مین بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ کیا دونوں ایک اور حملے کی تیاری تو نہیں کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کو ابھی صرف تین دن ہوئے ہیں اس لئے کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل ازوقت ہوگا انہوں نے دونوں حملہ آوروں کے داعش سے تعلقات کی نفی کی ، دوسری جانب داعش نے دعوی کیا ہے کہ کیلیفورنیا میں حملہ کے وہ ذمہ دار ہیں
امریکہ میں ایف بی آئی حکام نے کیلیفورنیا فائرنگ میں ملوث مبینہ حملہ آور رضوان فاروق کے اہل خانہ سے چار گھنٹے پوچھ گچھ کی،ملزم کے بھائی کا کہنا ہے کہ کسی فرد کے فعل کو مذہب سے جوڑنا درست نہیں، مکمل تحقیقات تک انتظار کرنا ہوگا
کیلیفورنیا فائرنگ کے واقعے میں ملوث مبینہ ملزم سید فاروق کے بھائی رجوان فاروق اور وکیل کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ واقعے کو اسلام سے جوڑنا غلط بات ہے کچھ دن پہلے بھی امریکہ میں ایک عیسائی نے فائرنگ کی تھی تب کسی نے عیسایت کے بارے میں کچھ نہیں کہا تھا، اسلام ایسےحملوں کی حمایت نہیں کرتا، رضوان فاروق کا کہنا تھا کہ واقعےکی تحقیقات ختم ہونے کا انتظار کرنا ہوگا ،اس موقع پر وکیل کا کہنا تھا کہ رضوان فاروق انتہاپسند نہیں تھا اور نہ ہی میاں بیوی کا کسی دہشتگرد گروپ سے کوئی تعلق تھا، فائرنگ کے اس واقعہ پر خود فاروق کے اہلخانہ بھی حیران ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ فیس بک پرکچھ پوسٹ کرنےکایہ مطلب نہیں کہ ہم اس پریقین کرلیں،فیس بک اکاؤنٹ کسی اورنام سےتھاتواسےتاشفین ملک سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے