میجر جنرل سیعد الزماں پولو کپ کے فائنل میں الخان ٹیم نے نیو ایج ٹیم کو آٹھ کے مقابلے میں سات گولوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا،
گیریثرن پولو کلب لاہور میں میجر جنرل سیعد الزماں پولو کپ کا انعقاد کیا گیا،،پولو کپ کا فائنل الخان اور نیو ایج کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا،،،جس میں سخت مقابلے کے بعد الخان کی ٹیم نے نیو ایج کی ٹیم کو آٹھ کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا،،، میچ کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کامیاب ہونے والی میں انعامات تقسیم کئے،،فائنل میچ میں کھیل سے لگاؤ رکھنے والے شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنی اپنی ٹیم کے کھیل کو سراہا