سگریٹ پینے والوں کے لیئے بُری خبر،حکومت کا تمباکو مصنوعات پر گناہ ٹیکس لگانے کااعلان
سگریٹ پینے والے اب ہوجائیں تیار کیوں کہ اب پاکستان میں تمباکو مصنوعات پر گناہ ٹیکس لگے گا۔وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز عامر محمود کیانی نے ایک سیمینار کے دوران خطاب میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ حکومت سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات پر گناہ ٹیکس عائد کرے گی۔سمینار سے خطاب میں عامر کیانی نے کہا کہ ہم تمباکو اور سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے کا بل پیش کرنے جارہے ہیں۔ عامر کیانی نے مزید کہا کہ حکومت ہر شہری کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔