عمران خان کی تجاوزات کے معاملے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا اور وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے آپریشن کے متعلق احکامات پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جائے۔واضح رہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں تجاوزات کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد سے شہر قائد میں بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔