برطانیہ بریگزٹ درخواست واپس بھی لے سکتا ہے. یورپی عدالت کے ماہرین
یورپی عدالت کے ماہرین نے کہا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین سے انخلاء کی درخواست یکطرفہ طور پر واپس بھی لے سکتا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق لکسمبرگ کے ایڈووکیٹ جنرل مانوئیل کامپوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انخلاء کے معاہدے کی تکمیل تک کچھ مخصوص شرائط کے تحت ایسا ممکن ہے۔ اگر برطانیہ اپنی درخواست واپس لیتا ہے تو اس طرح بریگزٹ کا عمل رک بھی سکتا ہے۔واضح رہے کہ برطانوی پارلیمان میں بریگزٹ معاہدے پر رائے شماری 11 دسمبر کو ہو گی۔