قابل تجدید توانائی کے ضیاع کو روکنے کے لئے چین کا ملک میں کوٹہ سسٹم لانچ کرنے کا فیصلہ
چین کی حکومت نے رواں ماہ کے آخر میں ملک میں قابل تجدید توانائی کوٹہ سسٹم لانچ کردے گی۔ اس بات کا اظہار چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے اپنے بیان میں کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ چینی حکومت کے نئے 2018ءتا 2020ءپلان کے تحت رواں سال کے آخر میں قابل تجدید توانائی کے استعمال کا کوٹہ نظام نافذ کر دیا جائے گا تاکہ 2020ءتک توانائی کے ضیاع میں کم از کم 5 فیصد تک کمی لائی جا سکے۔ انھوں نے بتایا کہ اس سال ملک میں قابل تجدید توانائی کے ضائع ہونے کی شرح 12 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئے کوٹہ سسٹم کے تحت ہر ریجن کے لئے کم سے کم توانائی کی کھپت مقرر کی جائے گی اور اس سرکاری سکیم کو سرکاری سرٹیفیکیٹس یافتہ توانائی کی کمپنیاں چلائیں گی جن کو قابل تجدید توانائی کے استعمال کے مقررہ اہداف دیئے جائےں گے۔ کمیشن کے مطابق چین کو قابل تجدید توانائی کے سیکٹر میں اس وقت پوئر گرڈ ایویلیبلٹی ”کرٹیلمنٹ“ کا سامنا ہے۔