پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5400 کیوسک رہ گئی
واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 23600کیوسک اور اخرج 40000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد4300 کیوسک اور اخراج4300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد5400کیوسک اور اخراج28000 کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد8100کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1426.14 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.713 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1130.65 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.089 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.062 ملین ایکڑ فٹ ہے۔