مصر میں 2020ء میں پلاسٹک کے کرنسی نوٹ متعارف کرائے جائیں گے
مصری حکومت کا کہنا ہے کہ 2020ءتک پلاسٹک کے کرنسی نوٹ چھاپنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ مصر کے مرکزی بنک کے گورنر طارق نے بتایا کہ پولیمر مادے سے تیار کردہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹ 2020ءتک مارکیٹ میں آجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کے مصری پاﺅنڈ کی طباعت کی لاگت میں کاغذ کے نوٹ کی نسبت کم لاگت آئے گی اور ان کی جعل سازی نہیں کی جاسکے گی۔انہوںنے کہا کہ ابتداء میں 10 پاﺅنڈ مالیت کے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ چھاپے جائیں گے۔ اس کے بعد دیگر تمام مالیت کے کرنسی نوٹوں کو پلاسٹک کے نوٹوں میں تبدیل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس وقت چین، برطانیہ، چین، آسٹریلیا، سنگاپور، انڈونیشیا، رومانیا اور ویت نام جیسے ممالک پلاسٹک کے کرنسی نوٹ تیار کررہے ہیں۔