لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 3 خواتین سمیت 15 غیرقانونی تارکین ہلاک
لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے3 خواتین سمیت 15 غیرقانونی تارکین ہلاک ہو گئے۔لیبیا کی ہلال احمر کے ترجمان بہا العوکاش نے حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ سبراتھہ شہر سے اٹلی کے لئے سفر شروع کرنے والی غیرقانونی تارکین کی کشتی دارالحکومت طرابلس سے 250 کلومیٹر دور مسراتہ کے ساحل پر ڈوب گئی جس میں 3 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔زندہ بچ جانے والے 10 تارکین وطن جن میں 2 خواتین بھی شامل نے بتایا کہ انہوں نے مسراتہ کے ساحل پر پہنچنے سے پہلے 11 دن سمندر میں بغیر پانی اورخوراک کے گزارے۔ ترجمان نے کہا کہ زندہ بچ جانے والے افراد جسم میں پانی کی کمی شکار اور زخمی تھے جنھیں تارکین وطن کے حراستی مرکز منتقل کرنے سے پہلے طبی علاج معالجہ فراہم کیا گیا ہے۔ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ زندہ بچ جانے والے تارکین وطن میں سے ایک الجیریا کا اور ایک مصر کا شہری جبکہ کے دیگر کا تعلق افریقا کے سب صحارا سے ہے۔