سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس:گلو بٹ نے طاہرالقادری کو گلے لگالیا
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث گلوبٹ نے سپریم کورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری کو گلے لگالیا ۔سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں ہوئی، سماعت میں پیشی کے موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے رفقاء کے ہمراہ عدالتی احاطے پہنچے تو وہاں گلو بٹ بھی موجود تھا۔ گلو بٹ نے طاہرالقادری کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھ کر ان سے ہاتھ ملایا پھر انہیں گلے لگانے کی کوشش کی مگر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں پیچھے سے کھینچتے ہوئے الگ کردیا۔